شربت کثوث
شربت کثوث مفید ہے سدھ کو کھولتا ہے ۔طبیعت کو ملائم کرتا ہے ،اور جگر کو قوت دیتا ہے اور تپ مرکب کو مفید ہے شربت کثوث بنانے کا طریقہ کار ص ؛سونف کی جڑ گلاب کے پھول اینسون ہر ایک کی دومثقال کثوث کے بیج ،خیارین کے بیج ،خربوزہ کے بیج کاسنی کی جڑکا پوست سونف کاسنی کے بیج کثوث کے پھول ہر ایک تین مثقال قند سفید یا شیر خشت نوے مثقال بطریق معلوم شربت تیار کریں اوردس درم تک شیرہ تخم خربوزہ اور کاسنی کا پانی اور جو مثل اس کے ہو ،اس کا ساتھ دیں